سعودی ایئرلائن کا طیارہ جدہ سے لاہور آتے ہوئے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز میں 400 مسافر سوار تھے، جب پرواز کے کچھ ہی دیر بعد انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے غیر معمولی مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 29 اکتوبر کی رات تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ طیارہ جدہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں امیرِ جماعت اسلامی کے سیاسی مشیر فرید احمد پراچہ بھی موجود تھے۔فرید احمد پراچہ نے بتایا کہ پائلٹ کی فوری کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے، ورنہ ایک بڑا سانحہ پیش آ سکتا تھا۔سعودی ایئرلائن انتظامیہ نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا ہے، جبکہ انہیں آج متبادل فلائٹ کے ذریعے لاہور روانہ کیے جانے کا بندوبست کیا گیا ہے






