کراچی میں اسپتال کے بل کی ادائیگی کے لیے سنگدل ماں نے نومولود بچے کو ہی اسپتال کو فروخت کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔میمن گوٹھ پولیس کے مطابق مقدمہ بچے کے والد سارنگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ والد نے بیان میں بتایا کہ اہلیہ کو اسپتال لایا گیا تو لیڈی ڈاکٹر نے علاج کے اخراجات کے لیے رقم مانگی، جب پیسے ادا نہ کرسکے تو ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ پیسوں کے عوض ایک خاتون بچہ لینے کے لیے تیار ہے۔ والد کے مطابق اہلیہ کی رضا مندی سے بچہ شمع نامی خاتون کے حوالے کیا گیا جو بچے کو لاہور لے گئی تھی، تاہم پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق نجی اسپتال کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ کئی افراد کو تحویل میں لیکر تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمہ شمع بلوچ کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔






