کراچی میں رینجرز نے ماڑی پور روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک معطل پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 528 کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی تین کاریں، ایک موٹر سائیکل، جعلی نمبر پلیٹس، 6 موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔






