شہر قائد میں خنکی مزید بڑھ گئی ہے اور آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر میں خنکی میں اضافہ رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری کمی کے ساتھ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بدھ تک 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک اور راتیں خنک رہیں گی، جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند بھی چھا سکتی ہے۔






