شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات کے تحت جمعے کے روز بھی چند علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف حصوں میں بادل برسے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش حالیہ سسٹم کے اثرات اور سمندر کی نچلی سطح پر بننے والے بادلوں کے باعث ہوئی۔ مضافاتی علاقوں میں مزید کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، تاہم مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔