ناظم آباد میں کے الیکڑک کی بڑی کارروائی، زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک بے نقاب

کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زیرِ زمین بجلی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 3 ہزار کلوگرام سے زائد غیرقانونی زیرِ زمین کیبلز ضبط کرلی گئیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے محفوظ طریقے سے مکمل کی گئی۔ عوام سے اپیل ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے K-Electric کا ساتھ دیں۔ کے الیکٹرک کے مطابق بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہورہا ہے جبکہ واجبات دو ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لیاقت آباد میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران 270 کلوگرام سے زائد غیرقانونی تاریں ہٹائی گئی تھیں۔ یہ آپریشن سپر مارکیٹ، صرافہ بازار، باٹوا نگر اور بندھانی کالونی کے بلاکس 1 اور 2 میں کیے گئے، جن میں 150 سے زائد غیرقانونی کنکشنز ختم کیے گئے۔ ان کنڈوں سے ماہانہ 20 ہزار یونٹ بجلی چوری کی جارہی تھی۔