کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں ٹائروں کے گودام میں لگنے والی آگ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی قابو میں نہیں آ سکی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ کے شعلے دوبارہ بھڑک اٹھے ہیں، جبکہ جہاں پہلے فائر فائٹنگ کی گئی تھی وہاں بھی آگ نے دوبارہ شدت اختیار کر لی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، واٹر بورڈ کی جانب سے آج پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث فائر فائٹنگ کے عمل میں دشواری پیش آ رہی ہے۔کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث کارروائی سست روی کا شکار ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ٹائروں کے ڈھیر میں لگی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔






