شہر قائد میں خوفناک واردات، نارتھ ناظم آباد اور گلستانِ جوہر سے انسانی اعضاء برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے ایک مرد کی سر کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا تھا اور تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ادھر گلستانِ جوہر پہلوان گوٹھ کے قبرستان کے قریب سے ایک بیگ برآمد ہوا جس میں سے ایک شخص کا انسانی سر ملا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق انسانی سر کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لاش اور انسانی سر کسی ایک ہی شخص کے ہیں یا الگ الگ واقعات ہیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔






