آسٹریلیا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ


آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔