لانڈھی میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے لانڈھی معین آباد فیوچر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کردیا۔ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق 3 اکتوبر کو جھگڑے کے دوران ملزم اختر سید نے اپنے 40 سالہ بھائی وزیر خان ولد سید چراغ کو شدید زخمی کردیا تھا، جو جناح اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول بے روزگار تھا جبکہ ملزم اختر واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے آلۂ قتل برآمد کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کے ساتھ ساتھ ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔