کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب اور گھر سے لاش برآمد، دو افراد ہلاک

کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو ایک اور قتل کی اطلاع ملی، جہاں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے، جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی ہلاکتیں ممکنہ طور پر ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔