چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اہل خانہ نے دی۔اہل خانہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا
“ہمارے خاندان کا ننھا سا چمکتا ستارہ، عمر شاہ، اللہ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔

براہ کرم عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔”