طارق روڈ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی مزاحمت، صورتحال کشیدہ

طارق روڈ پر کسٹم حکام کی اسمگل شدہ سامان کے خلاف کارروائی کے دوران صورتحال شدید کشیدہ ہوگئی۔ کسٹم اہلکاروں نے معمار شاپنگ مال میں چھاپہ مارا تو دکانداروں نے کارروائی کے خلاف سخت مزاحمت کی۔ مزاحمت کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد دکانداروں نے طارق روڈ سگنل پر احتجاج شروع کردیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا، رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ کسٹم حکام کے مطابق اسمگل شدہ سامان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔