ملیر میں ڈمپر حادثہ میں ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے ملت ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا والد معمولی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق حادثے میں متوفی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی۔ بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔