کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں دوست کے ہاتھوں دوست قتل

کراچی کے علاقے گلبرگ موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے کے دوران ایک دوست نے دوسرے دوست کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔چھیپا حکام کے مطابق واقعہ یو سی پارک کے قریب پیش آیا جہاں 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم جاں بحق ہوا، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول وسیم اور ملزم کامران آپس میں قریبی دوست اور موسیٰ کالونی کے ہی رہائشی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔پولیس نے ملزم کامران کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔