کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتول بچوں کے والد اور خاتون کے سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق غفران نے بیان دیا کہ14 اگست کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب سابقہ اہلیہ نے فون کرکے کہا کہ “آپ کو پتہ ہے میں نے کیا کیا ہے”، جس کے بعد ویڈیو کال پر واقعہ دکھایا۔ مقتول بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے۔دونوں بچے، بہن اور بھائی، کو ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔






