حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو 15 ستمبر تک نافذالعمل رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 56 پیسے، جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 46 پیسے کمی کے بعد 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا






