محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے کے بعد 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔اس دوران گرم اور خشک موسم رہے گا جبکہ شمال مغربی گرم ہوائیں شہر پر اثر انداز ہوں گی۔شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر فعال رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ عام طور پر سال کے گرم مہینوں میں شمار ہوتا ہے۔اس دوران دن کا درجہ حرارت عموماً 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاتا ہے۔