کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 11 اور 12 ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں اور لنک روڈز پر جلوس اور ریلیاں منعقد ہوں گی، اس موقع پر شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہیوی ٹریفک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبی ﷺ) 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔






