ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں ڈیڑھ سے دو سال مزید لگ سکتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں ڈیڑھ سے دو سال مزید لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ تاخیر کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، تاہم مسئلہ ٹیکنیکل ہے۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق منصوبے کی لاگت 100 فیصد بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے تنازع پیدا ہوا، تاہم اسے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔