محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشیں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پیش گوئی 

خلیج بنگال سے آنے والا مون سون سسٹم تیزی سے مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب موجود ہے اور امکان ہے کہ یہ 6 یا 7 ستمبر کو بھارتی ریاست راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے جنوب مشرقی اضلاع میں 7 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے حتمی پیشگوئی سسٹم کے مزید قریب آنے پر کی جا سکے گی۔