کراچی میں بادلوں کا بسیرا، بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا مطلع ابرآلود رہے گا، اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے حبس کی کیفیت میں اضافہ متوقع ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہلکے اور کھلے رنگ کے کپڑے پہنیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔