سرجانی یوسف گوٹھ سے لاپتہ بچی اسکیم 33 سے مل گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی اسکیم 33 تک کیسے پہنچی پتہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ سے لاپتہ بچی اسکیم 33 سے مل گئی ، 12 سالہ عمیمہ ریسکیو ادارے کو مدراس چوک کے قریب ملی۔ بچی کو سچل تھانے کے حوالے کردیا، اس کے جسم پرچوٹ بھی لگی ہے تاہم سچل پولیس نے سرجانی پولیس کو بچی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ بچی سرجانی سے اسکیم 33 تک کیسے پہنچی پتہ کیا جا رہا ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد سے بچی کی تلاش جاری تھی۔