کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس اور ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔






