ٹریلر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، اسٹیل مل موڑ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس کاکہنا ہے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 28 سال کے فرحان کے نام سے ہوئی، فرحان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔