آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی مطالبات نہ مانےپرملک گیر ہڑتال کی دھمکی

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر احتجاج اور تیل کی سپلائی معطل کر دی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آٹومیشن نظام تمام مسائل کی جڑ ہے،جس کے ذریعے چوری اور بدعنوانی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔رہنما عابداللہ آفریدی نے الزام لگایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کمرشل لوڈنگ کے نام پر ناانصافی کر رہی ہیں،جبکہ آٹومیشن سسٹم کے ذریعے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئل کنٹریکٹرز سے ایڈوانس ٹیکس پہلے ہی کاٹا جا رہا ہے،اس کے باوجود ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور صدرِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہوہ آئل کمپنیوں کے مبینہ ظلم و زیادتی کا نوٹس لیں اور فوری اصلاحی اقدامات کریں۔رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے توملک گیر سطح پر احتجاج اور سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔