شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے، کوہی گوٹھ پلیہ زمان ٹیکسٹائل کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کی شناخت اصغر اور قلبی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملیر پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزمان شہر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔