کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے منسوخ کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق، آج اور کل ٹرین پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی سروس بھی معطل رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی منسوخی کی وجہ حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال ہے۔






