جہلم سے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، 3 ایم پی او کے تحت نظر بند

جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ایک ماہ کے لیے نظر بند رکھا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران ان کی اکیڈمی کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جس پر وہ مختلف مذہبی موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے رہے ہیں۔