شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش شہری کی حاضر دماغی سے ناکام بنادی گئی۔ بھٹائی آباد کی گلی نمبر 6 میں عرفان نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر پہنچا تو 2 مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے پستول چھین کر اسی پر فائرنگ کردی، جس سے ملزم زخمی ہوکر موقع پر ہی گرفتار ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت حیدر خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔






