وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر میں اونٹنی پر ظلم کا نوٹس

سکھر میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل سکھر سید کمیل شاہ کو فوری طور پر متاثرہ جانور کا علاج کرانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بے زبان جانوروں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمیل شاہ نے اونٹنی کے مالک سے رابطہ کیا اور مختیارکار کو ویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ جائے وقوعہ بھیج دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جانور کا علاج مکمل کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔