عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تکنیکی درستگی (Technical Correction) کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 80 ڈالر کی سطح پر آگیا۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے کی سطح پر آگیا۔مزید برآں، فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کمی سے 5 ہزار 97 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 369 روپے ریکارڈ کی گئی۔






