شہر قائد میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث شدید حبس کی کیفیت برقرار ہے اور گرمی کی شدت نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ شام اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث درجہ حرارت 33 ڈگری کے باوجود شدید گرمی محسوس کی جارہی ہے۔ دن کے دوران درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔






