آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، اب آن لائن کمانے والے ٹیچر کو بھی ٹیکس دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے آن لائن کامرس پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ای کامرس پر انکم ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتے ہیں ، حکومت دکانداروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے آن لائن کاروبار کے پیچھے پڑ گئی ہے۔کمیٹی نے آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی ، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ آن لائن اکیڈمیز دو دو کروڑ روپے ماہانہ کما رہی ہیں ، اگر کوئی ٹیچر آن لائن کما رہا ہے تو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔





