ڈسٹرکٹ ملیرجیل سے قیدیوں کے فرارہونے کا واقعہ،رات گئے فرارہونے والے مزید3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سےگرفتارکرلیا گیاگرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی ،122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 2 روز قبل رات گئے فرارہونے والے مزید 3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتارکرلیا گیا، گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی،جیل حکام کے مطابق 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ملیر جیل حکام کا کہنا ہے کہ رضا کارانہ طور پرواپس جیل آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی، فرار ہونے والے قدیوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پرچھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کےواقعہ کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ڈپٹی جیل سپرنٹینڈنٹ ذوالفقارعلی پیرذادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں پولیس مقابلے،اقدام قتل ،ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔