مستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران فائرنگ سے دو اہلکار شہید

مستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے تیری میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہدا میں نیک محمد اور مقصود احمد شامل ہیں، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔