قومی شاہراہ پر واٹر ٹینکر بے قابو، تین گاڑیاں تباہ، ڈرائیور زخمی

کراچی کے علاقے اسٹیل مل موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر کھڑی گاڑیوں سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد زخمی ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے یا کسی اور تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔