شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں محمدی مسجد کے قریب کرنٹ لگنے کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متوفی پانی کی موٹر چلا رہا تھا، اسی دوران اسے کرنٹ لگ گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ ارباز خان ولد روزی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے نے علاقے میں غم و افسوس کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے بجلی کے حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔






