کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اپنے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا تھا۔ ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 30 سالہ نعیم مسیح موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق مقتول غیر شادی شدہ تھا اور واقعے کے وقت گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، تاہم ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






