اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن — وطن کے 11 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا۔ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت سمیت 11 جوان شہید ہوئے۔شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عدیل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی “فتنۃ الخوارج” کے ٹھکانے پر کیا گیا، جس کے دوران 19 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔پاک فوج نے کہا ہے کہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں،اور پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔






