سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 4016 ڈالر کی نئی عالمی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں ہوئے پاکستان میں 24 قیراط سونا فی تولہ 2100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہو گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے تک جا پہنچا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں استحکام کے باوجود عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔