نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، چار مبینہ ڈاکو گرفتار

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 11-I میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ دیگر دو کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کی شناخت دانیال مسیح عرف ڈینی اور وارث مسیح عرف بابو کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار دیگر دو ملزمان کی شناخت سید نظیر شاہ اور صابر عرف پوما کے طور پر کی گئی ہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار پستول، دس چھینے گئے موبائل فونز اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔