کراچی کے متعدد علاقوں میں 14 اگست کو 14 گھنٹے گیس بند رہے گی

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یومِ آزادی کے روز کراچی کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی درخواست پر ہارون آباد سائٹ ایریا میں گیس پائپ لائن کی منتقلی کی جائے گی، جس کے باعث 14 اگست کو صبح8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس بندش رہے گی۔ گیس بندش سے متاثرہ علاقوں میں شیرشاہ، سائٹ، جہان آباد، میانوالی کالونی، لاشاری محلہ، میٹروویل، باوانی چالی، پٹھان کالونی، پرانا گولیمار، ریکسر کالونی، حسن اولیا اور مسلم آباد شامل ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا، ہارون آباد، گلبائی، ماڑی پور، ٹکری ولیج اور مسلم کالونی میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔