جمشید کوارٹر پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام

کراچی میں جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر گھوڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک زخمی ہے، جبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 32 سالہ چمن علی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے، جبکہ مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔