ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو کی معطلی کےبعد نئے ڈی آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے ڈی آئی جی جیل سکھر حسن سہتو کو معطل کرکے ڈی آئی جی سکھر محمد اسلم ملک کا کراچی تبادلہ کردیا۔ ڈی آئی جی جیل کراچی حسن سہتو کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی ملیر جیل بریک ہونے کی تحقیقات کریں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔  علاوہ ازیں محکمہ جیل نے 22 کے قریب سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غفلت برتنے والے اہلکار و افسران بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔