کراچی کے علاقے گذری میں پولیس موبائل پرحملہ

شہر قائد کے علاقے گذری میں گزشتہ رات پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ افوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح شخص درخت کی آڑ میں چھپ کر پولیس موبائل کے قریب آنے کا انتظار کرتا ہے۔ جیسے ہی موبائل قریب پہنچتی ہے، حملہ آور اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے ہوئے بھی گولیاں چلاتا رہتا ہے۔خوش قسمتی سے پولیس موبائل میں سوار اہلکار اس حملے میں محفوظ رہے، تاہم ملزم فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بظاہر دہشت گردی کا ہے۔ موبائل معمول کے گشت پر تھی جبکہ خدشہ ہے کہ حملہ آور تنہا نہیں بلکہ اپنے کسی ساتھی کے ساتھ تھا، جو فائرنگ کے بعد اسے لے کر فرار ہوا۔