ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بھرمار، ملک کے مختلف صوبوں اور چھوٹے بڑے شہروں اور کراچی کے فارم ہاوسز سےٹرکوں اور ٹرالرز میں لدے خوبصورت گائے ،بیل بکرے،بچھڑے،بچھیا اوراونٹ مویشی منڈی پہنچ گئے،مارشل ایریا میں مویشی سے لدی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،دن ہو یا رات قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے،کے پی کے ،کشمیراور پنجاب بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھر گئے،وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں دو من سے لیکر دس من تک کا خوبصورت اور مختلف رنگ ونسل کا مویشی موجود ہے پہلے روز سے ہی بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان جانوروں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے،کراچی مختلف فارم ہاوسز سمیت کے پی کے ،سندھ ، پنجاب اورملک کے دور دراز علاقوں سے ناردرن بائی پاس منڈی میں قربانی کے جانوروں کی مسلسل آمد کا بڑھتا جارہا ہے آج ہفتہ کے روز صبح سے ہی شہریوں نے مویشی منڈی کا رخ کر رکھا اور اپنے من پسند قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے مویشی منڈی کے چکر لگارہے ہیں