شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 الغفور سوسائٹی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول بمعہ راؤنڈز بھی برآمد کرلیے ہیں۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ ماضی میں اس کے جرائم کا سراغ لگایا جا سکے۔






