شکارپور کے قریب جعفر ایکسپریس کو دھماکے کا نشانہ، 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ اچانک ٹریک پر دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار مسافر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ٹریک کے اطراف شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے قریب اسی نوعیت کے دھماکے کا شکار ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں انجن اور پانچ کوچز ڈی ریل ہو گئی تھیں۔