پیپلز پارٹی کی نئی حکمتِ عملی، حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے نئی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق، نئی اسٹریٹجی کے تحت حکومت کو قانون سازی کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے آغاز پر کورم کی نشاندہی کی جائے گی،اور اگر کورم مکمل ہوا تو اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قانون سازی کے عمل کو روکنے کی کوشش کرے گیاور پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ذرائع کے مطابق یہ حکمتِ عملی حکومت پر دباؤ بڑھانے اور سیاسی طور پر مؤثر اپوزیشن کردار ادا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔